ایرانی فوج کا میزائل حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ میزائل حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 ایرانی فوج نے  ایک  بیان میں کہا کہ کویت میں واقع امریکی فوجی اڈہ مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور امریکی طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

تاہم، امریکی سینٹ کام کے مطابق امریکی بحری بیڑہ ابراہام لنکن ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ نہیں بنا اور ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ تاہم، سینٹ کام نے تصدیق کی کہ تین امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

ایران نے صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش مسترد…

واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے تین تیل بردار جہازوں پر بھی حملے کیے، جبکہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا اور مسقط کے قریب ایک بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا۔

ایرانی آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا کہ "ایرانی عوام کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں دفن ہو جائے گا، ایران کے بیٹے دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔ ہم پہلے سے طے شدہ اور مشق شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے اقدامات جاری رکھیں گے۔”

Back to top button