وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےپاکستانی میڈیا پر مریم نواز کے جلسوں کا بلیک آوٹ کرنے کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی میڈیا سے مریم کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔
مریم نواز کے پاک پتن کے جلسہ عام سے خطاب کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ریحام خان کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا کو پاکستان کے آمرانہ نظام میں اس نہتی لڑکی کی جدوجہد کو سراہنا چاہیے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کا مریم نواز کے جلسوں کا بلیک آوٹ اور جھوٹے کیسز کے اندراج مسلم لیگ ن کے ورکرز کے جوش اور پارٹی سے محبت کو کم نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button