تحریک انصاف کسی بل کی حمایت نہیں کریگی،ہدایت نامہ جاری

تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرزکیلئے کسی بھی بل کی حمایت نہ کرنے کاہدایت نامہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے منٹس آف میٹنگ جاری کر دیئے۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا کہ اجلاس کا مقصد آئین میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کی پوزیشن واضح کرنا ہے۔پارلیمانی پارٹی کو کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔یہ ترامیم عدلیہ کی آزادی پر اثر انداز ہوں گی اور شخصی نوعیت کی ہوں گی۔موجودہ حکومت اور ترامیم کی تجویز دینے والوں کو انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے باعث قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس آئین میں کوئی تبدیلی کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران شرکا نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم کی حمایت نہیں کرے گی۔قومی اسمبلی میں بل پیش کیے جانے یا کسی مرحلے پر ووٹنگ کے وقت اس کی مخالفت کرے گی۔

قومی اسمبلی :اسدقیصر کاخواجہ آصف کیساتھ تلخ جملوں کاتبادلہ

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی تمام ارکان کو کسی بھی ایسے بل/تجویز پر ووٹنگ سے اجتناب کرنے کےاحکامات جاری کرے گی۔

Back to top button