تیجس کی تباہی نے بھارتی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھادیئے

دبئی ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔
دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنےاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کی پرواز سے قبل کی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھی ، دبئی ائیر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا۔ طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکیج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام،جی ای انجن ائیر فریم کے مطابق نہیں تھے، تیجس طیارے میں تھرسٹ، سمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے۔
