تیجس طیارہ حادثہ: آرمینیا نے بھارتی جنگی طیاروں کی خریداری معطل کردی

آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا عمل روک دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر مذاکرات جاری تھے، اور اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا تو تیجس جنگی طیارے کی پہلی بڑی بین الاقوامی فروخت ہوتی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے معاہدہ معطل کیے جانے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی کروڑوں ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑے گا، کیونکہ تیجس میں شامل جدید ریڈار اور دیگر اہم آلات اسرائیل میں تیار کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا تیجس جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی جان کی بازی ہار گیا تھا۔
