لیسکو صارفین کیلئے سولر گرین میٹرز پر عارضی پابندی عائد

وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو میں سولر گرین میٹرز پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

لیسکو حکام کے مطابق اس فیصلے کے بعد ہزاروں صارفین سولر گرین میٹرز سے محروم رہیں گے۔ نیپرا نے پہلے میٹر نصب کرنے کی اجازت دی تھی، لیکن وزارت توانائی نے اس پر فی الحال پابندی لگا دی ہے۔

لیسکو کے حکام نے بتایا کہ وہ وزارت توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور اس پابندی کا دورانیہ ایک سے دو ماہ تک رہ سکتا ہے۔

حکام کے مطابق اب گھریلو اور صنعتی صارفین کو سولر گرین میٹر نصب کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور نئی سولر گرین میٹر پالیسی کے نفاذ کے بعد ہی میٹر لگائے جائیں گے۔ دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے بھی سولر کنکشن دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Back to top button