ٹینس سٹار اعصام الحق کاریٹائرمنٹ کااعلان

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ٹی پی سرکٹ میں کھیل کا شرف حاصل کیا۔
پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اعصام الحق اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ کا فائنل نہ جیت سکے۔
تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا، اور مینز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے رسائی حاصل کی۔
ایونٹ کے ڈبلز فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل 6-7 اور 4-6 سے اپنے نام کیا۔
ڈبلز ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز ٹینس سٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے، جس پر شائقینِ ٹینس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
