باجوڑ بلور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ

باجوڑ بلور میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ بلور میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے جس میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں. رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شہید جوانوں میں نائب صوبیدار اشتیاق اور سپاہی کامران نام شامل ہیں. اس کے علاوہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں
موجودہ سیاسی کشیدگی کی ذمے دار حکومت قرار
. پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں. ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد ہوا ہے. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے. ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے.
