لاپتا افراد کی آڑ میں دہشتگردی: شواہد سامنے آ گئے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 جولائی کو قلات میں ہونے والے آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد صہیب لانگو لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان نے نہ صرف صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت کی تصدیق کی بلکہ اس کی تنظیم سے وابستگی کا اعتراف بھی کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا پلیٹ فارم نے صہیب کو پہلے لاپتا افراد میں شمار کیا تھا۔ اس سے قبل بھی اس تنظیم سے وابستہ متعدد دہشتگرد، جنہیں مارا جا چکا ہے، لاپتا افراد کی فہرست کا حصہ رہ چکے ہیں۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر کا لاڑکانہ سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سیکیورٹی حکام کے مطابق مارچ 2024 میں گوادر پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد کریم جان بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ اسی طرح نیول بیس پر حملے میں مارا جانے والا دہشتگرد عبدالودود بھی لاپتا افراد کی فہرست میں موجود تھا۔

Back to top button