دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سےدہشت گردی کامکمل خاتمہ کیاجائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیاہےکہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش دھماکے کے شہدا کی نمازجنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی۔جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرن بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ، گورنراوروزیر اعلیٰ بلوچستان کے علاوہ صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نےکوئٹہ کے دورےمیں کمبائن ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کےواقعے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، 6خوارج ہلاک

دہشت گردی کا خاتمہ ترجیح ہے،سپہ سالار

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پاکستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائےگا۔دہشت گردی کے خلاف مشن کوقومی عزم کے ساتھ جاری رکھاجائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےلیے پوری قوم ثابت قدم ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت، فوج اورسول اداروں کی کوششوں سےجنگ جیتیں گے۔

واضح رہےکہ آج صبح بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ کےریلوےاسٹیشن میں خودکش دھماکےکےنتیجے میں خاتون سمیت26افرادجاں بحق اور62 سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نےبتایا تھا کہ دھماکاجعفر ایکسپریس کےچلنےکےوقت ریلوےاسٹیشن کے اندرپلیٹ فارم میں ہوا۔

دھماکےکےوقت مسافرریلوےاسٹیشن میں جعفرایکسپریس سےپشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔ریلوےحکام نےکہاتھا کہ ریلوےاسٹیشن پرٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نےریلوےاسٹیشن پردھماکےکےخودکش ہونےکی تصدیق کرتےہوئےآگاہ کیا تھا کہ دھماکےمیں قانون نافذ کرنےوالےاداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حمزہ شفقات نےبتایا تھا کہ دھماکےمیں24 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکےکے17 زخمی سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ19 سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔

بعدازاں ترجمان صوبائی محکمہ صحت نےاپنےبیان میں کہا تھا کہ دھماکےمیں زخمی ہونےکےبعدسول ہسپتال میں زیرعلاج مزید2زخمی دم توڑ گئےجس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد26ہو گئی ہے۔

Back to top button