افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر دنیا کےلیے خطرہ بن چکے ہیں: عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے امن و سلامتی کےلیے خطرہ بن چکے ہیں، افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے،دہشت گردوں سے بھارتی روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کردیے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلا وجہ حملہ کیا۔پاکستان نےجوابی کارروائی کرتےہوئے دشمن فورس اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گرد تنظیموں کےلیے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے،
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاکہ طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دےرکھی ہے،افغانستان سے آنےوالے دہشت گردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔ہم نے انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا۔
عاصم افتخار کاکہنا تھاکہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کےلیے ذمےدار تھی،افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔گزشتہ سال ہم نے افغانستان کو کئی مراعات دیں،دوحہ معاہدے پر عمل درآمد آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
انہون نے کہا کہ ٹی ٹی پی،بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں،دہشت گرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خود کش حملے کر رہے ہیں۔
