FC ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی کرلی گئی

ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق خودکش حملہ آوروں کا تعلق ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تھا۔ حملہ آوروں نے کارروائی سے قبل چند روز پشاور میں قیام کیا، جہاں انہوں نے شہر کے مختلف راستوں سے واقفیت حاصل کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران خودکش بمباروں کو سہولت کاری فراہم کی گئی، جس میں رہائش اور خودکش جیکٹس کی فراہمی بھی شامل ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کے مقدمے میں اب تک 150 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے، جبکہ نیٹ ورک سے جڑے دیگر کرداروں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف سی ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے خودکش حملے میں تین اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوئے تھے، جبکہ خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی ہلاک کیے گئے تھے۔

Back to top button