خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں دو روز کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ٹانک میں 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ جب کہ تیسرا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کیا گیا، خیبر میں آپریشن کےدوران 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کےلیے مقرر
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 5 بہادر سپاہیون نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کےلیے سرچ آپریشن جاری رہے گا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
