دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کسی صورت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے امن اور سلامتی سے کھیلنے والے عناصر کی جڑیں ہمیشہ کےلیے ختم کردی جائیں گی اور قوم اور سکیورٹی فورسز کی متحدہ کوششیں ملک کو دہشت گردی سے پاک بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں۔
