دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں : طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی سے پاکستان کے مؤقف کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردوں کے روابط افغانستان میں ہیں۔

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو دہشت گرد ردعمل دیتے ہیں، ہماری سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ اور کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں سکیورٹی فورسز نے کئی حملے ناکام بنائے اور افغان باشندوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تربت میں نامعلوم افراد کی ایک گھر پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے سرچ اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں،درجنوں دہشت گرد، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

Back to top button