دہشت گردوں کاکسی قوم یاصوبے سےتعلق نہیں،راناثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ کاکہناہے کہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور ان کا کسی قوم یا صوبے سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت دو الگ الگ بحران موجود ہیں، مگر ہم غلطی یہ کر رہے ہیں کہ دونوں کو ایک ہی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق جب تک یہ واضح نہیں ہوگا کہ اصل بحران کیا ہے، تب تک مسئلے کی جڑ تک پہنچنا ممکن نہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جاری مسائل کو سمجھے بغیر ان کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی کی غلطیوں کو بدلا نہیں جا سکتا، تاہم مستقبل کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ناگزیر ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے گناہ بچوں اور خاندانوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گولیاں ماری جاتی ہیں، لیکن کیا کبھی کسی نے یہ کہا کہ یہ کارروائیاں بلوچستان کے عوام کرتے ہیں؟

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد اربوں روپے کا کاروبار کر رہے ہیں، مگر کوئی ایک مثال بھی نہیں دی جا سکتی کہ پنجاب میں کسی بلوچ کو نفرت یا تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت اس تاثر کو رد کرتی ہے کہ ملک میں نسلی بنیادوں پر نفرت پائی جاتی ہے۔

Back to top button