ٹیسراٹی20بارش کی نذر،جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف سیریز جیت لی
پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا اور جنوبی افریقانے3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج جوہانسبرگ میں کھیلا جانا تھا۔تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کودو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل تھی تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس ہی نہیں کیا جاسکا۔
مسلسل بارش کی وجہ سےایمپائرزنے میچ کومنسوخ کردیا اورمیزبان ٹیم نےتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز0-2 سےاپنےنام کرلی۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو11 رنز سے شکست دی تھی۔
دوسرےمیچ میں جنوبی افریقا کےہاتھوں پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔