ٹیسٹ فاسٹ باؤلرمیرحمزہ زخمی ہوگئے

قومی ٹیسٹ فاسٹ باؤلرمیر حمزہ فیلڈنگ کےدوران زخمی ہوگئے،دوران میچ کہنی پرزخم لگنےکےباعث انہیں گراؤنڈ سےباہر آنا پڑا۔

ٹیسٹ فاسٹ باؤلرمیر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتےہوئےزخمی ہوئے۔

32سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ غنی گلاس کیلئےایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

ایچ پی سی اوول گراؤنڈ پر میچ کےدوسرےدن میرحمزہ ڈائیولگا کرکیچ کرتےہوئے زخمی ہوگئے، بائیں ہاتھ کےتیز بولر کی کہنی زخمی ہوئی جس کےسبب ان کو گراؤنڈ سے باہر آنا پڑا۔

غنی گلاس کےکوچ ٹیسٹ وکٹ کیپرکامران اکمل نےمیرحمزہ کےزخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قراردیا۔

کامران اکمل کا کہناتھاکہ آؤٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیزنہیں ہے،مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے،تو یہی ہوگا۔

چند دن قبل اسی گراؤنڈپرسوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نےبھی پریذیڈنٹ کپ کےانتظامات پرسوالات اٹھاتےہوئے پی سی بی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

میرحمزہ کوکراچی کنگزنےپاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں’سلور‘ کیٹیگری میں سیزن 2025ءکیلئےمنتخب کیا۔

Back to top button