ٹیسٹ سیریز،پاکستان و جنوبی افریقہ کی ٹیموں کی سٹیڈیم میں پریکٹس

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ  بورڈ محسن نقوی نے پریکٹس سیشن دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی، یہ ساؤتھ افریقہ کا ٹیسٹ سے قبل پہلا ٹریننگ سیشن تھا۔

دونوں ٹیموں نے وارم اپ ایکسرسائز کے ساتھ گروپس میں فیلڈنگ ڈرلز کیں اور پھر نیٹس پر بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

دونوں ٹیموں کے بیٹرز کا نیٹس پر اسپنرز کا سامنا کرنے پر فوکس رہا کیونکہ قذافی سٹیڈیم میں تیار کی جانے والی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین ٹیسٹ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا معائنہ بھی کرتے رہے۔

Back to top button