مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کاشکرگزارہوں،علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
علی ظفر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں خدا کا شکر گزار ہوں اور اُن تمام افراد کا بھی جنہوں نے میری زندگی کے مشکل ترین وقت میں میرا اور سچ کا ساتھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلآخر انصاف ہو گیا ہے، مجھے کسی قسم کی فتح کا احساس نہیں، صرف عاجزی اور شکر گزاری ہے، میں کسی کے خلاف کوئی منفی جذبات نہیں رکھتا۔
علی ظفر نے یہ بھی لکھا کہ میرے لیے یہ باب اب بند ہو چکا ہے، میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ میں اس فتح کو جشن کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ میرے دل میں صرف عاجزی و انکساری اور شکر گزاری کے جذبات ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز لاہور کی عدالت نے علی ظفر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
