تھرپارکر،3ہفتوں میں غذائی قلت کاشکار45بچےدم تو ڑگئے

تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے ہسپتال میں گزشتہ تین ہفتوں میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث 45 معصوم بچے دم توڑ گئے جب کہ 75 بچے اب بھی زیر علاج ہیں۔
ایم ایس سول ہسپتال مٹھی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاں بحق ہونے والے 3 بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔سردی اور غذائی قلت کے باعث یہ بچے پیدائشی طور پر کم وزن اور مختلف بیماریوں کا شکار تھے جو دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔
ایم ایس مٹھی ہسپتال کا کہنا ہےکہ بچوں کے وارڈ میں گنجائش 70 بچوں کی ہے جب کہ اس وقت سردی اور دیگر امراض میں مبتلا 76 بچے زیر علاج ہیں۔
بیمار بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے بچوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں طبی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔
