27ویں آئینی ترمیم کو آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا

27ویں آئینی ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست گزار شعیب گھمن ایڈووکیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم اور مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزار محمد شعیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے اور اسے کالعدم قرار دیا جائے۔
دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ یہ ترمیم مفادِ عامہ میں نہیں کی گئی اور اس کا ملک میں زیرِ التوا عام سائلین کے 25 لاکھ مقدمات سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔
درخواست گزار شعیب گھمن ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ متوازی نظامِ انصاف عوام کے مفاد میں نہیں،درخواست میں وفاق،سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کو 13 نومبر کو پارلیمنٹ سے منظور ہونے کےبعد قانون کا درجہ دیا گیا، جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی اور اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔
