بجلی بلوں میں200یونٹ تک3ماہ کا ریلیف30ستمبر سے ختم ہوگا

وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی بلوں میں200یونٹ تک کا3ماہ کاریلیف30 ستمبرسےختم ہوجائےگا۔
ذرائع کےمطابق30ستمبر سے200یونٹ تک کاریلیف ختم اوربنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12روپےتک بڑھ جائےگا۔یکم اکتوبرسےماہانہ200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12تک بڑھ جائےگا۔100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈصارفین کا ٹیرف 7.11روپےبڑھ کر23.59روپےہوجائے گااور101سے200یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف7.12روپے بڑھ کر30.07روپےہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف3.95 روپے بڑھ کر11.69روپےہوجائے گا اور101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10روپےبڑھ کر14.16روپے ہوجائےگا۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئےفی یونٹ ٹیرف3.95 روپے برقراررہےگا۔ماہانہ51 سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئےفی یونٹ ٹیرف 7.74روپےبرقرار رہےگا۔
وفاقی حکومت نےجولائی2024میں بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12روپےتک بڑھایا تھا لیکن حکومت نےاضافےسےماہانہ200یونٹ تک والےصارفین کو3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیاتھا۔
پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولی یکم اکتوبر کوہوگی
وفاقی حکومت نے50 ارب سبسڈی سےماہانہ200یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ3ماہ کیلئےروکا تھا۔
