ڈرائیونگ لائسنس کیلئےعمر کی حد 16 سال مقرر کی جائے،قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی عمر 18 سال کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے یہ قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور خاص طور پر پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور انہیں معیشت میں فعال طور پر شامل کرنے کیلئےڈرائیونگ کی عمر کم کی جانی چاہیے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کینیڈا کے کئی صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ جرمنی میں یہ عمر 17 سال ہے۔
قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں بھی نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حصہ لینے کے لیے ڈرائیونگ کی کم از کم عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔
واضح رہے پاکستان میں عام طور پرڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر ہے۔
