مذاکرات میں عمران خان کےجرائم کاایجنڈاشامل نہیں،مصدق ملک

وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نےکہاہےکہ پی ٹی آئی سےبات چیت خوش آئند ہے مگرمذاکرات میں عمران خان کےجرائم کاایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ چند دن میں نیا سال شروع ہونےوالاہے،اس نئے سال میں بڑی بڑی تبدیلیاں کریں گے، 20 سے25 ارب کی توانائی خریدتےہیں تواس کابوجھ عام آدمی کےکندھوں پر آتا ہے۔

مصدق ملک نےکہاکہ شرح سود،مہنگائی میں بےانتہا کمی آئی ہے سرپلس پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں،6ماہ میں مہنگائی38 سے6فیصد تک آ گئی ہے،اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ10 ہزارپوائنٹس پر پہنچ گئی ہے،مہنگائی عوامی پالیسیوں سےکم ہوئی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ایران گیس پر دستاویزات کا تبادلہ ہورہاہےجو بات کہوں گا وہ پاکستان کیخلاف استعمال ہوگی، جس سے ملک پرپابندیاں بھی نہ لگیں اگر ایسی سستی گیس ملے گی توکیوں نہیں لیں گے،سستی گیس حصول میں پابندیوں سے معیشت تباہ کردیں توایسا نہیں ہوگا،ہمارا ملک پابندیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، درمیان کا راستہ نکالیں گے۔

مصدق ملک نےکہا کہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کیلئےتیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارےلوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے بات چیت خوش آئند ہےبات چیت شروع ہو گئی ،ریڈ لائن یلو گرین ہوگی گفتگو ہوگی، آپ آئیں تو سرآنکھوں پر،آئیں بیٹھ کرتعمیری بات کریں،عوامی مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ خان صاحب پر فوجداری نوعیت کے مقدمات ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سیاست سے پہلے ہے، سزائیں ہو رہی ہیں ٹرائل ہو رہے ہیں شواہد سامنے آ گئے ہیں، فرد جرم عائد ہو چکی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ میں بانی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، مجرمانہ سرگرمیوں کا مذاکرات سے کیا تعلق؟

مصدق ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کوئی سیاسی کیس نہیں،کوئی ثابت کردےکہ سیاسی کیس ہےتواس پربات ہوسکتی ہے، جی ایچ کیو،کور کمانڈر ہاؤس پر حملےسب نے دیکھے، 9مئی واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائیں ہورہی ہیں۔

Back to top button