آرمی چیف نے عمران خان کے خط کا جواب دیاتوخیرمقدم کرینگے،بیرسٹرگوہر

چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ اگر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط جواب دیا تو خیرمقدم کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک بانی پی ٹی آئی کا یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں۔عمران خان نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے اور کہا کہ فوج کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہےتو ہم خیرمقدم کریں گے۔
بیرسٹرگوہرنےمزید کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن عامہ پر تھی، اس کے علاوہ کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔
واضح بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو لکھے گئے کھلے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے۔
سوشل میڈیا ایکس سروس اکاؤنٹ سے جاری سابق وزیراعظم عمران خان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے خط میں فوج اور عوام میں خلیج کی 6 نکات کی صورت میں نشاندہی کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اس کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں جن کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور فوج کی بدنامی کو کم کیا جا سکے۔

Back to top button