دشمن قوتوں کوناکام بنانےکیلئےکوئی کسرنہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاکہنا ہےکہ دشمن قوتوں اورانکے سہولت کاروں کے منصوبوں کوناکام بنانےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائےگی ۔
آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکادورۂ وانا،قبائلی عمائدین کا دہشت گردی کےخلاف کردارقابل تعریف قراردیا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنےجنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال،جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق جنرل عاصم منیرنےافسران اورجوانوں سےملاقات کی۔ ملاقات کےدوران انکی تیاریوں اوربلند حوصلےکی تعریف کی تاکہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کوناکام بنایا جاسکے۔
آرمی چیف نےملک کی حفاظت کےلیےسیکیورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بے لوث قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیااوراس عزم کااظہارکیا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا پولیس سمیت قانون نافذکرنےوالےاداروں کوتکنیکی مدداور مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
جنرل عاصم منیرنےخیبر پختونخواکےعوام کےامن کےقیام اورجنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈڈیولپمنٹ پلان کےتحت مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں انکےاہم کردارکابھی اعتراف کیا۔انہوں ںےخیبرپختونخوا کےعوام کی ترقی اورخوشحالی کےلیےپاک فوج کی مکمل حمایت کایقین دلایا۔آرمی چیف نےقبائلی عمائدین کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں بےلوث حمایت اورپاکستان آرمی کےساتھ تعاون پراظہارتشکرکیا۔
مخصوص نشستوں دینے کیلئےالیکشن کمیشن آج بھی فیصلہ نہ کر سکا
وانا پہنچنے پر آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
