سیاستدان آپس میں معاملات طے کریں، فوج مداخلت نہیں کریگی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بار بار ایک ہی طرح کے لوگوں کو ووٹ دیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے، سندھ اور بلوچستان کے لوگ ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ترقی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے، انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، سرحد پار بیٹھے دشمنوں سے جلد نمٹ لیں گے ۔

یہاں خاتون اسسٹنٹ کمشنر بھی ہراسانی سے محفوظ نہیں

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیاستدان صبح لڑتے ہیں، شام کو اکٹھے بیٹھ کر چائے پیتے ہیں، انھوں نے کہا کہ سیاست دان اپنے مسائل خود ہی مل بیٹھ کر حل کریں، پاک فوج اس میں غیرجانبدار رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو آپس میں طے کرنے دیں، فوج مداخلت نہیں کرے گی ۔

Back to top button