میانوالی میں تھانے پر حملہ ناکام،4 خوارج ہلاک

میانوالی میں پولیس نے تھانےپرحملہ ناکام بناتے ہوئے4خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پنجاب پولیس ترجمان کےمطابق کے پی سے ملحقہ تھانہ چاپری پر 20 سے زائد دہشت گردوں نےجدید اسلحےکے ساتھ اچانک حملہ کیا۔دہشت گردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں2دہشت گردہلاک ہوگئے جب کہ دو پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے۔
واقعےکےبعدڈی پی اوفاروق اختر دیگرپولیس افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
حملہ ناکام ہونے پر خوارج دہشت گرد قریبی علاقے میں فرا ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ تھانہ چاپری کےعملے اورایلیٹ فورس سمیت آپریشن میں شامل تمام جوانوں کےحوصلے بلند ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کےعزائم کو خاک میں ملاتی رہےگی۔
