پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا، اب پاسپورٹ مقررہ وقت میں ملیں گے : محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے، پاسپورٹ اور نادرا بہترین کام کر رہا ہے،ماضی میں پاسپورٹ آفس میں 6، 6 ماہ کا بیک لاگ رہاہے، نارمل اور ارجنٹ پاسپورٹ بھی 6،6 ماہ نہیں ملتےتھے۔
اسلام آباد میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی محسن نقوی نے کہاکہ نادرا اور پاسپورٹ آفس میں اتنی زیادہ بہتری آئی ہےکہ ہم لوگوں کو فخر سے بتاسکتے ہیں کہ آپ ہمارے مراکز میں جائیں،آپ کو عزت بھی ملے گی،آپ کا کام بھی جلدی ہوگا اور آئی ڈی کارڈ یا پاسپورٹ بھی بروقت ملےگا۔
وزیر داخلہ نےکہا کہ صرف میرے بس میں ہوتا تو اتھارٹی کا اعلان کرکے جاتا لیکن چونکہ اس سے بہت سارے محکمے منسلک ہیں لیکن پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہی ادارےکا واحد حل ہے،بیساکھیوں کا خاتمہ اتھارٹی کے قیام سے ہی ممکن ہو گا۔
سینیٹر محسن نقوی نےکہاکہ ہم کسی نہ کسی طرح اس ادارے کو اتھارٹی بنوائیں گے،اس کی وجہ یہ ہےکہ اتھارٹی کے بغیر لوگوں کی سال سال دو دو سال کی تنخواہیں نہیں جارہی تھیں،چیزیں منگوانی ہوں تو چیزوں کو فائلوں سے گزر کرجانا پڑتا ہے،یہ سب چیزیں اٹھارٹی کے قیام سے ہی فوری ختم ہوں گی اور مجھے امید ہےکہ ہم اسے جلد از جلد بنوانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے خوش خبری سنائی کہ ایک ہفتےمیں ملک کے 14 سے 16 شہروں میں 24 گھنٹے کھلنےوالے نادرا کے دفاتر میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کر دیے جائیں گے،جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانےکی سہولت میسر ہوگی۔
26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع
محسن نقوی نے کہاکہ اسلام آباد پاسپورٹ آفس کو فوری طور پر 24 گھنٹے کی سہولت شروع کی جا رہی ہے،لاہور اور دیگر جگہوں پر ماڈل آفسز بنانےکی ضرورت ہے جب کہ کراچی میں ماڈل آفس کےلیے جگہ پر بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر موجود مافیاز کےخلاف ایف آئی اے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے،یہ کارروائی جاری رکھنا ہوگی،اس مافیا کو ختم کرنا ہوگا۔