جل بگو لوں کے  دلکش نظارے نےحیرت میں مبتلاکردیا

شمالی اٹلی کے  پو  ڈیلٹا میں بننے والےجل بگو لوں کے  دلکش نظارے نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا سمیت مختلف میڈیا ہاؤسز  پر شمالی اٹلی کے دریا(پو  ریور ڈیلٹا)  میں بننے والے جل بگولوں  کی ویڈیو  سامنے آگئی ہے،  ویڈیو میں قدرت کے دلکش نظارے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک ساتھ پانی میں 2 جل بگولوں  کو دیکھا جاسکتا ہے۔

جل بگولے  کو اردو میں بخاراتی ستون  بھی کہا جاتا ہے، جل بگولا  سطح سمندر پر زور کی آندھی کی طرح سے بنے والا ستون ہوتا ہے،  عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ اس طرح سے پانی بادلوں میں بھرا جاتا ہے، جو غلط ہے۔

یہ ایک طرح سے ہوا کے بگولے ہوتے ہیں جو زمین پر بھی بنتے ہیں جنہیں ٹورنیڈو کہا جاتا ہے۔

Back to top button