وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد

سینیٹ کمیٹی نے وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وعدے کے مطابق وزیر اعظم ہاوس کو یونیورسٹی میں بدلنے کا بل سینیٹ کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی زیر صدارت ہوا. اجلاس میں پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بل 2022 پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس کے شرکا نے مؤقف اختیار کیا حکومت کو وزیراعظم ہاؤس میں نئی یونیورسٹی بنانے پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کو مستحکم کرنا چاہیے۔ بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیاں ہمیشہ فنڈز کی کمی کی شکایت کرتی آئی ہیں جبکہ حکومت نئی یونیورسٹی کی تعمیر پر بضد ہے۔

شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کیس میں شرمندگی کا سامنا

کمیٹی اراکین نے موجودہ یونیورسٹیوں میں نئے ڈپارٹمنٹس و مضامین شامل کرنے اور مالی وسائل کو اداروں کو تقویت دینے کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا. واضح رہے کہ اجلاس میں موجود کل 7 میں سے 5 اراکین کا تعلق اپوزیشن کی جماعتوں اور 2 کا تعلق حکمران جماعت سے تھا۔ سینیٹ کمیٹی نے بل کو پانچ/ایک کی شرح سےمسترد کیا جبکہ تحریک انصاف کے 1 رکن نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

Back to top button