گرل فرینڈ سے جھگڑے پرلڑکے نے جہاز کا دروازہ کھول دیا

امریکا میں ایک شخص کو گرل فرینڈ سے جھگڑےکے بعد پرواز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔
بوسٹن میں قائم لوگن ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران پورٹو ریکو کے ایک مسافر نے دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کوشش کی۔
مسافر نے گرل فرینڈ سے مبینہ بحث کےبعد دروازہ کھول کر طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس کو ایک اور مسافر نے ناکام بنایا۔
مورالز ٹوریز نامی فرد کے عمل کی وجہ سے ایمرجنسی سلائیڈ کھل گئی اور واقعے کے بعد اس کو گرفتار کر لیا۔
عینی شاہد کے مطابق مورالز ٹوریز اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑ رہے تھے جب انہوں نے پورٹو ریکو کے شہر سان ژوان جانے والی فلائٹ 161 کا اچانک دروازہ کھولا۔
میساچوسیٹس اسٹیٹ پولیس موقع پر مقامی وقت کے مطابق رات7 بجکر 25 منٹ پر پہنچی اور مورالز کو گرفتار کر لیا۔
ایک مسافر فریڈ وائن کا کہنا تھا کہ بوائے فرینڈ اورگرل فرینٹ ان کے پیچھے بیٹھی سیٹ پر لڑ رہے تھے۔ لڑکا غصے میں آیا، آئل کےدرمیان میں جا کر ایمرجنسی دروازہ مکمل کھول دیا۔
ایک ایف بی آئی اہلکار نےاس کو پکڑا، ہتھکڑی لگائی۔تھوڑی دیر بعد ریاستی پولیس آئی اور ملزم کو ساتھ لے گئی۔واضح رہے ملزم کو عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔
