1لاکھ مالیت والا نوٹوں کاہار پہننے والا دُلہا وائرل

پنجاب کےعلاقے بھکر میں ایک دُلہے کا نوٹوں کا ہار کافی وائرل ہوگیا ہے جو اسے بھائی کی طرف سے تحفے میں ملا۔

تفصیلات کےمطابق دولہے کے بھائی نے تقریباً 1 لاکھ روپے کا ہار بنوایا جس کی لمبائی 35 فٹ ریکارڈ کی گئی۔

اسے کوٹلہ جام میں 75 کے 200 نوٹ اور 50 کے 1,700 نوٹوں سے تیار کیا گیا تھا۔ شادی کا تحفہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موضوع بحث بن گیا ہے۔ پنڈال میں نوٹوں کا ہار کی رونمائی لوگوں کا ایک گروپ کرتا ہے۔

کرنسی نوٹوں کےعلاوہ اس میں پھول اور رنگ برنگے ربن بھی شامل تھے۔جیسے ہی دولہا اندرداخل ہوا دو لوگوں نے احتیاط سےدُلہے کےگلےمیں یہ ہار ڈالا اور جبکہ موقع پرموجود مہمانوں نے اس منظرکوکیمرے میں قید کیا۔

واقعےکوایکس اورانسٹاگرام پربہت سےلوگوں نےشیئر کیا جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

ایک صارف نےلکھا کہ پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہےجب کہ ایک اور نے طنز کیا کہ اس نے پورے ملک کی جی ڈی پی پہن رکھی ہے۔

Back to top button