دُلہن کی شادی کےروزشراب،چرس کی خواہش نے سب کو چونکادیا

بھارت میں شادی کی عجیب و غریب رسموں پر جھگڑے اور پھر نوبت طلاق تک پہنچ جانا عام ہوتا جارہا ہے لیکن اب دُلہن کی دُلہا سے عجیب وغریب فرمائش نے بھی  سب کو  چونکا کر رکھ دیا ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں شادی کے روز دُلہن کے انوکھے مطالبے پر  جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ پولیس کے حوالے کرنا پڑا۔

بھارتی اخبار دکن کرونیکل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’شادی کی ایک رسم  کے دوران دُلہن نے دُلہا سے شراب ، چرس اور مٹن کا مطالبہ کیا جس پر دُلہا  نے دُلہن کی شراب کی خواہش تو پوری کردی لیکن اس کے باوجود دُلہن کے چرس اور مٹن کے اصرار پر دونوں کے درمیان لڑائی بڑھ گئی‘ ۔

بھارتی اخبار کا بتانا ہے کہ ’ لڑکی کی خواہش سے تنگ آکر لڑکے نے جھگڑے میں اپنے گھر والوں کو شامل کرلیا اس کے بعد دونوں کے گھر والے  تھانے پہنچ گئے، دوران تفتیش  دُلہے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ  دُلہن خاتون نہیں بلکہ تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہے ‘۔

Back to top button