برطانوی اخبار دی گارڈین نے عمران خان کو طالبان کا ”دوست“قرار دیدیا

برطانوی اخباردی گارڈین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طالبان کا ”دوست “قرار دیدیا۔
اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا یافتہ ہونے کے باعث شدید مخالفت کا سامنا ہے۔
برطانوی میڈیا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے اہلیت پر سوالیہ نشان لگ لگیا۔کیاطالبان کو درست کہنے والا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کاالیکشن لڑ سکتا ہے۔
دی گارڈین نے سوال اٹھایا کہ کیا طالبان کے حامی بانی پی ٹی آئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے لیے بہترین چوائس ہیں؟عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے پے انکار کرتے ہوئے۔شہید قرار دیاتھا۔عمران خان نے کابل سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر طالبان کو مبارکباد بھی پیش کی تھی ۔طالبان کو غلامی کی زنجیریں توڑنے پرمبارکباد دی۔
ملک بھر میں2ستمبر سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خواتین کے لباس کو زیادتی کی وجہ قرار دیا۔ان الزامات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بطورچانسلر امیدوار کو شدید دھچکا لگا ہے۔
