برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتےہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیاہے۔حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔

قانونی ماہرین کاکہنا ہےکہ دیوالیہ ہونے کےباوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے،برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔

 

190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر

برطانوی حکومت نے حسن نواز کےخلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کردیں۔

Back to top button