کابینہ نےحج پالیسی 2025کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نےحج پالیسی2025 کی منظوری دےدی۔
ذرائع کےمطابق حج پالیسی2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی گئی ہے۔
پالیسی کےمطابق اگلےسال سرکاری حجپیکج10لاکھ75ہزارسے11 لاکھ75ہزار تک متوقع ہےجب کہ پاکستان سےآئندہ سال1لاکھ79ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔
حج پالیسی کےمطابق حکومت اورپرائیویٹ آپریٹرزمیں ہرایک کو89ہزار 605حجاج کا کوٹہ ملےگا، نئی حج پالیسی میں ایک ہزارکےقریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئےاور300کےقریب کوٹہ ای اوبی آئی کےتحت رجسٹرڈ کم آمدنی والےمزدوروں کیلئےمختص ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ آئندہ برس کاطویل حج 38 سے42دن اورمختصرحج20سے25 دن پرمحیط ہوگاجس دوران12سال سےکم بچےحج کاسفر نہیں کرسکیں گےجب کہ عازمین حج کیلئےسعودی حکومت سےمنظورشدہ ویکسین لازمی قراردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسزکےآپریشنزمیں 4خوارج ہلاک
ذرائع کےمطابق روڈٹومکہ سہولت اسلام آباد، لاہوراورکراچی ائیرپورٹ پردی جائے گی جبکہ بغیرمحرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پرحج کرسکیں گی۔
