کابینہ نے ٹیکس ریونیوکیلئے4آرڈیننس کی سفارش مسترد کردی

وفاقی کابینہ نےوزات خزانہ کی ٹیکس ریونیوبڑھانے کے لئے4آرڈیننس کےاجرا کی سفارش مسترد کردی۔
وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کےاجلاس میں آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کی گئی۔
سفارش وزارت خزانہ کی جانب سےکی گئی تھی۔600 ارب کےممکنہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث آرڈیننس کی سفارش کی گئی۔
وفاقی کابینہ ارکان نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کی۔
وفاقی کابینہ نے مجوزہ ٹیکس اقدامات پارلیمنٹ سےبذریعہ بل منظورکروانے کی ہدایت کی۔
آرڈیننس میں نان فائلرپر اراضی، گاڑیاں اور دیگر اثاث خریدنے پر پابندی عائد کرنے، سیلزٹیکس، انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز اور آئی سی ٹی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نان فائلرپراپرٹی خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے ریٹرن فائل کرکے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
، ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد شہری دوبارہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے۔
ذرائع نےبتایاکہ ٹیکس اسٹمپ کے بغیر ملک بھر میں اشیا کی فروخت پر پابندی اور ٹیکس اسٹمپ کے بغیر فروخت ہونے والی اشیا ضبط کرنےکی سفارش شامل ہے۔
وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کے افسران کو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔
