چیمپئنز ٹرافی کافائنل پاکستان میں ہی ہوگا:پی سی بی کی برطانوی اخبار کی تردید

 پی سی بی نےآئندہ سال پاکستان میں ہونےوالی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےفائنل کے بارےمیں برطانوی اخبارکے دعوےکی سختی سےتردید کردی۔

برطانوی اخبارنےخبردی ہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کےفائنل میں پہنچنےکی صورت میں فائنل پاکستان سےباہرکھیلاجائے گا۔

تاہم پی سی بی نےخبر کی تردیدکرتےہوئےکہاہے کہ پاکستان فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کےتمام میچوں کےپاکستان میں انعقاد کےبارےمیں واضح مؤقف رکھتا ہے۔

پی سی بی کا کہناہے کہ ایسی کوئی تجویززیرغورنہیں کہ چیمپئنزٹرافی کافائنل پاکستان سےباہرہو۔پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارےمیں واضح پیغام دےدیناچاہتا ہےکہ چیمپئنزٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کےسلسلےمیں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہےاور پی سی بی اپنی تمام توجہ اسی پرمرکوز کیےہوئےہے۔

واضح رہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 کی میزبانی پاکستان کےپاس ہے ور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔

ملتان ٹیسٹ کادوسرا دن:556 رنزکےجواب میں انگلینڈنے96 رنز بنالیے

چیمپئنز ٹرافی کےلیےبھارتی ٹیم کی پاکستان آمدکےحوالےسےبی سی سی آئی نےابتک کوئی فیصلہ نہیں کیاہے۔

Back to top button