چینی شخص نےبیٹےکارشتہ ختم کروا کرمنگیتر سےشادی رچالی

 68سالہ چینی شخص نےبیٹے کی منگیتر  پر دل ہارنے کے بعددونوں کا رشتہ ختم کروا دیا اور پھر 3 شادیوں کے باوجود اسی لڑکی سے چوتھی شادی کر لی۔

گزشتہ برس نومبر میں لیو لیانج کو 17 ملین ڈالر رشوت لینےاور 450 ملین ڈالر سے زائد غیر قانونی قرضے جاری کرنے پر 2 سال کی مہلت کے ساتھ پھانسی کی سزا سنائی گئی لیکن غیر قانونی کاموں کے ساتھ لیو لیانج کا کردار بھی سرخیوں میں رہا جنہوں نے جنسی ہوس کیلئے اپنے بیٹے کی منگیتر کو بھی نہ چھوڑا۔

بینک آف چائنا کے چیئرمین رہنےوالےلیو لیانج نےپہلی بیوی کوطلاق دینےکےبعد2 مرتبہ کم عمر خواتین سےشادیاں کیں اور  پھر چوتھی شادی اپنےبیٹے کی منگیتر سے ہی رچا لی۔

2023میں  بینک آف چائنا کے پارٹی سیکرٹری کے عہدے سے اچانک ہٹائے جانے کے بعد 63 سالہ لیو لیانج نے اپنے بیٹے کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کے لیے راضی کیا اور  پھر اس سے شادی کرلی۔

میڈیا کے مطابق لیو لیانج کے بیٹے نے جب اپنے والد کو گرل فرینڈ سے ملوایا اور بتایا کہ وہ اس  لڑکی سے شادی کا خواہشمند ہے تو اس نے بیٹے کی شادی کے بجائے اس کی  گرل فرینڈ سے اپنی شادی کی  ہی منصوبہ بندی شروع کردی۔

Back to top button