چیف جسٹس عالیہ نیلم تعیناتی کے خلاف سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کےدوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سےمعذرت کرلی.
جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بینچ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننےسے معذرت کرلی۔
آئینی بینچ نے کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقرر کرنےکا حکم دےدیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ جسٹس امین الدین اور میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبر تھا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےکہاکہ سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے،سینیارٹی سے ہٹ کر چیف جسٹس کی تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔
حکومت کو گورنرراج جیسےاقدام پر مجبورکیا جارہا ہے، طلال چوہدری
جسٹس جمال مندوخیل نےکہاکہ کمیشن کے 2 ججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایاگیا ہے۔
