آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا : وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کا منصوبہ نہیں بن سکتا، کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پر تو پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس آئے اور پروپیگنڈا کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دے دی، کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں، صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، صدر مملکت نے اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ صدر مملکت کسی منصوبے کی منظوری دے ہی نہیں سکتے، پانی کا معاملہ سی سی آئی میں جاتاہے،صوبوں کی مشاورت ہوتی ہے، ہم نے ہر چیز دیکھ کر بتا دیا کہ یہ منصوبہ غلط ہے، پانی کا کوئی بھی منصوبہ صوبوں کے اتفاق کے بغیر نہیں بن سکتا۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پر تو پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔

بجلی سستی کروانے میں ایم کیو ایم کا اہم کردار ہے : ڈاکٹر فاروق ستار

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس کسی کو کام سے روکنے کا اختیار نہیں، صدر مملکت نے کسی سمری پر دستخط کیے نہ ہی اپروول دی،سندھ کو کوئی تکلیف نہیں ہونے دیں گے۔

Back to top button