چیمپئنز ٹرافی کےمیچز کےٹکٹوں کی فروخت پرمشاورت مکمل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےمیچزکے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کےمیچوں کیلئےٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی، پاکستان میں میچوں کی کم سےکم قیمت1ہزارروپےتک ہونےکا امکان ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کےمیچوں کے ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت25 ہزارروپے تک جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی اور راولپنڈی کےوینیو پر ٹکٹوں کی قیمتیں مختلف ہوں گی، میچز کے لیے وی آئی پی، پریمیئم، فرسٹ کلاس اور ہوسپیٹلیٹی کی کٹییگریز میں ٹکٹیں ہوں گی۔
سیمی فائنل میچ کی کم از کم ٹکٹ2500 روپےرکھے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے، ایونٹ کا آغاز19 فروری سےکراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
