سپریم کورٹ،ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کےخلاف توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

سپریم کورٹ جسٹرار آفس نے کیس ڈی لسٹ کرنےکانوٹس جاری کردیا۔ ڈی لسٹ ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں کل کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔

قبل ازیں سپریم کورٹ کےایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئےاوررجسٹرار سپریم کورٹ کومعاملےکودیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

خیال رہےکہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بینچزکےاختیارات کا کیس مقررنہ کرنےپرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نےرجسٹرارسپریم کورٹ سے استفسار کیا بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟

عدالت نے وکلا منیر اےملک اور حامد خان کوعدالتی معاون مقرر کر دیا اور اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کی ہدایت کی تھی اور سماعت کل تک ملتوی کی تھی۔

Back to top button