ملک کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا : خالد مقبول صدیقی

چیئرمین ایم کیو ایم (پاکستان) خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک مزید کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی بحران کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے،پاکستانی سیاسی معاملات میں غیرملکی مداخلت کے خدشات واضح ہورہے ہیں،یہ ملک مزید کسی سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے ملک کےخلاف چلائی جانے والی مہم پر نظر رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کےخلاف کارروائی کی جائے۔
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہےکہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کریں جو ملک کو نقصان پہنچارہےہیں۔
سینئر رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں،اگر فوجی جنرل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں،یہ رویہ افسوس ناک ہے۔
سینئر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ قومی سلامتی کےخلاف ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹھیک کہاتھا بانی پی ٹی آئی ذہنی مریض ہیں۔
