ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے : اسد قیصر

مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے،صحیح معنوں میں جب الیکشن کمیشن بن جائے گا تو شفاف انتخابات ہوں گے، منتخب پارلیمنٹ ہوگی تب ہی ملک آگے بڑھ سکےگا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ ہم لمبی جدوجہد کےلیے تیار ہیں، بنیادی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بامعنی مذاکرات ہوں، ایسا نظام ہو جس میں الیکشن دھاندلی کا تنازع ختم ہو۔
اسد قیصر نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ 8 فروری ہماری فائنل کال ہوگی،یہ تو ہماری لمبی جدوجہد کا نکتہ آغاز ہے،ہم اپنے موقف سے پیچھےنہیں ہٹیں گے اور جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں احتجاج اور جلسہ کرسکتےہیں آواز اٹھاسکتے ہیں،عوام کو بتانا چاہتےہیں کہ ووٹ کا حق چھینا گیا،سب کے پاس جائیں گے۔
