جوڑےکو57 سال بعدشادی کی ویڈیو مل گئی

آسٹریلیا میں رہنےوالےایک شادی شدہ جوڑےکوفیس بک پوسٹ کی بدولت57 سال بعد اپنی شادی کی گم شدہ ویڈیو مل گئی۔

ابرڈین سے تعلق رکھنےوالے ٹیری چین کا کہنا تھا کہ ان کےپاس سپر8 فلموں کاایک بڑا کلیکشن موجود ہےجوانہوں نےخود فلمایا ہےلیکن رواں برس اپریل میں انہوں نے جب اپنےکلیکشن کو ڈی وی ڈی پرمنتقل کرنے کافیصلہ کیاتو انہوں نے2ایسے لوگوں کی شادی کی ویڈیو کی ریلزملیں جن کووہ جانتے نہیں تھے۔انہوں نےاس فلم سے ایک تصویر لی اورلوکل فیس بک گروپ پرپوسٹ کردی لیکن6ماہ تک جوڑے کے متعلق کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

حال ہی میں یہ تصویر ابرڈین کےمیسٹرک ایریاکےمقامی افرادکےروپ میں شیئر کی گئی جہاں اس پرآئلین ٹرنبُل کی نظر پڑی۔

آئلین کا کہنا تھا کہ انہیں اس گروپ کاممبربنےپانچ منٹ ہی ہوئےتھے کہ ان کے سامنےاپنی ہی شادی کی تصویر آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فیس بک استعمال کر رہی تھیں جب انکےسامنے یہ شادی کی تصویرآئی۔ان کے خاوند وہیں بیٹھےتھے وہ ان کی جانب مُڑیں اورکہا کہ یہ ان کی شادی کی تصویر ہے۔

آئلین اورانکےشوہر بِل1967میں ابرڈین میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور بعد ازاں برسبین منتقل ہوگئے تھے۔

سرباز خان بلند ترین چوٹیاں سرکرنیوالےپہلےپاکستانی کوہ پیما بن گئے

جوڑےکا کہنا تھا کہ انہوں نےاپنی شادی کی ویڈیوصرف ایک بارہی دیکھی تھی جو بعدمیں مانگ کرلائے گئےپروجیٹرمیں رہ گئی تھی اورمالک کےپاس چلی گئی تھی۔

Back to top button