آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو آخری قرار دیتےہوئے ایک مرتبہ پھر امکان ظاہر کیا ہےکہ رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجراء متوقع ہے، پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی ایجنسیوں سے ”بی“ ریٹنگ کی توقع کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کےبعد پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔میڈیا میں نظر آنےوالی صورت حال سے زمینی صورت حال کہیں بہتر ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے اور موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کےلیے تیار ہے،پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کےلیے سی پیک ایک اہم قدم ہے، پاکستانی چینی مشترکہ منصوبےکی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے جب کہ پاکستان میں چینی شہریوں کےلیے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں۔

الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اسٹیشنز کےلیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کا اعلان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھاکہ پاکستان اپنے یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کرنے کےلیے تیار ہے جب کہ  رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجراء بھی متوقع ہے۔

Back to top button