معروف بھارتی آر جے سمرن سنگھ کی گھر سے لاش برآمد

بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ریڈیو میزبان سمرن سنگھ گڑگاؤں میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کی لاش بدھ کی رات ان کے کمرے میں پھندے سےلٹکی ہوئی ملی۔
پولیس حکام کےمطابق جائےوقوعہ پرمبینہ خودکشی سےقبل لکھا گیا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق سمرن کےساتھ انکےاپارٹمنٹ میں رہائش پذیردوست نے پولیس کوواقعےکی اطلاع دی،پولیس موقع پر پہنچی تو سمرن کےگھرکادروازہ اندر سےبند تھا۔
خاندانی ذرائع کےمطابق سمرن کچھ عرصےسےذاتی مشکلات کاشکار تھیں، جس کی وجہ سےانہوں نےیہ قدم اٹھایا۔
پولیس کےمطابق خاندان کی تحریری شکایت پرکارروائی کرتےہوئےجمعرات کی صبح لاش کاپوسٹمارٹم کیا گیاجس کےبعد لاش خاندان کےحوالےکردی گئی۔
